Maktaba Wahhabi

121 - 545
بوجہ سُود چارقسم کے لوگوں پر لعنت 1۔حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: (لَعَنَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا، وَمُؤْكِلَهُ، وَكَاتِبَهُ ، وَشَاهِدَيْهِ)[1] ”رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سُود کھانے والے ، کھلانے والے ، سود پر گواہ بننے والے اور (سُود کا حساب) لکھنے والے پر لعنت کی ہے۔ ‘‘ 2۔حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: ( لَعَنَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا، وَمُؤْكِلَهُ، وَكَاتِبَهُ ، وَشَاهِدَيْهِ ) ، وَقَالَ: (هُمْ سَوَاءٌ)[2] ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سُود کھانے والے(لینے والے) پر،سُود کھلانے والے(دینے والے) پر اس کے لکھنے والے پر،اور اس کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے،نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس(گناہ) میں وہ سب برابر ہیں۔‘‘ یہ نہیں کہ سُود لینے دینےوالے پر لعنت زیادہ ہے اور سود لکھنے والے،گواہی دینے والے کلرک،پر لعنت کم ہے،بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(هُمْ سَوَاءٌ)یہ سب برابر ہیں،جتنی لعنت سُود لینے دینے والے پر اتنی ہی لعنت سُود کو لکھنے والے کاتب پر اور اتنی ہی لعنت ان پر جوگواہ بنتے ہیں، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔ کئی بڑے متقی اور پرہیز گار قسم کے لوگ کہتے ہیں کہ جی ہم نہ سُود لیتے
Flag Counter