Maktaba Wahhabi

190 - 545
اعتماد ہوں اورکچھ نہ کچھ ساکھ رکھتی ہوں، ان کمپنیوں کو لِسٹڈ(Listed Companies) کہاجاتا ہے اور جن کمپنیوں کے شیئرز کی ذمہ داری اسٹاک ایکسچینج نہ لیتا ہوا نہیں (Unlisted Companies)کہا جاتا ہے کمپنیاں دیگر ذرائع سے اپنے حصص فروخت کرتی ہیں۔ شیئرز(Shares) سے کیا مراد ہے؟ شئیرز (Shares)انگریزی زبان کا لفظ ہے جبکہ اردو میں اس کے لیے حصص اور عربی میں اسھم کی اصطلا ح مروج ہے،واضح رہے کہ حصص ، حصہ کی اور اسھم ، سھم کی جمع ہے۔ شیئرز،یا حصص دراصل کسی بڑےکاروباری ادارے (فیکٹری ، کارخانے وغیرہ)کے کل ملکیت کے چھوٹے چھوٹے اجزا کا نام ہے یا دوسرے لفظوں میں ایک کاروبار جتنے سرمائےسے شروع کیا جاتا ہے، اُسے اکائیوں پر تقسیم کر لیا جاتا ہے اور ان میں سے ہر ایک اکائی ایک حصے (Shares)کی نمائندگی کرتی ہے۔ مثلاً: ایک شخص ایک کروڑ روپے کی فیکٹری لگانا چاہتا ہے یا ایک فیکٹری کے تمام اثاثہ جات(Assets) سمیت کل مالیت کروڑ روپے ہے اب ایک کروڑ کو اکائیوں میں تقسیم کیا جائے تو ایک کروڑ اکائیاں بنتی ہیں یہی ایک کروڑ اکائیاں اس فیکٹری کے ایک کروڑ حصص طے پائیں گے گویا ایک روپیہ فی حصہ کے حساب سے کمپنی کے کل حصص ایک کروڑ ہوئے اور اگر فی کس حصہ کی قیمت ایک روپیہ کی بجائے دس روپے مقرر کردی جائے تو کمپنی کے کل حصص دس لاکھ ہوں گے۔ اب فرض کیجئے کہ فیکٹری خوب چل رہی ہے اور فیکٹری کا مالک یہ چاہتا ہے کہ اس طرح کی ایک اور فیکٹری کسی دوسرے شہر میں بھی قائم کی جائے مگر اس
Flag Counter