Maktaba Wahhabi

208 - 545
بینکوں کے ایجنٹ اسے محفوظ(Safe) کرنسی کہتے ہیں حالانکہ دیکھا جائے تو کریڈٹ کارڈ دنیا کی خطرناک ترین کرنسی ہے اگرچہ تجارتی حلقوں میں اسے مفید ومحفوظ ترین کرنسی کے نام سے متعارف کرایا گیا تھا اور ہنوذ بہت سے لوگ اسے محفوظ ہی خیال کرتے ہیں مگر تیزی سے بدلتے ہوئے حالات یہ بتارہے ہیں کہ یہ کرنسی نہ تو محفوظ ہے اور نہ مفید تر۔ گذشتہ کچھ عرصہ سے یہ خبریں عام ہیں کہ ڈاکو اوراغوا کنندگان اب جب کسی مال دار شخص کو اغواء کرتے ہیں تو سب سے پہلے گن پوائنٹ پر اس سے اس کا کریڈٹ کارڈ چھینتے ہیں پھر اس سے اس کارڈ کا پن کوڈ حاصل کرتے ہیں اور پھر اسے ساتھ لے کر کسی بھی شاپنگ مال یا کیش کاؤنٹر پر جاتے اور کیش حاصل کرنے یا مال کی خریداری کے بعد اسے کسی بھی سڑک پر یاویرانے میں اُتار کر کریڈٹ کارڈ کے محفوظ اورمفید تر کرنسی ہونے کا مذاق اُڑاتے ہوئے فرار ہوجاتے ہیں۔ کریڈٹ کی لُغوی تعریف (Credit) عربی میں اس کے لیے لفظ اِئتمان بولا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ فریقین میں سے ہر فریق دوسرے کے لیے اَمین ہے اور اقتصادیات میں اِئتمان کا مطلب ہے قرض دینے اور قرض لینے پر قدرت رکھنا۔ اِصطلاحی تعریف جدید معاشی اصطلاح میں کریڈٹ کی تعریف مندرجہ ذیل ہے: قرض دینے والا شخص یا ادارہ مقروض کو کچھ مہلت دیدے اورمقروض اس مہلت کے اختتام پر اس قرض کی قیمت بھی ادا کرنے کا پابند ہوگا بعض نے(Credit)کریڈٹ کو قرض کے معنوں میں لیا ہے جبکہ انگریزی میں قرض کے لیے لفظ(Loan) آیا ہے اور یہی مستعمل ہے۔
Flag Counter