Maktaba Wahhabi

211 - 545
کریڈٹ کارڈ کے منفی پہلو تصویر کے ہمیشہ دو نوں رُخ دیکھنے چاہئیں سُہانی صورت دیکھی ہے تو بھیانک شکل بھی دیکھنی چاہئے تاکہ فیصلے میں آسانی ہو چنانچہ کریڈٹ کارڈ کے منفی اور ضرر رساں پہلو حسب ذیل ہیں: 1۔حامل بطاقۃ (Card holder) کے اکاؤنٹ میں بسا اوقات پیسے نہیں ہوتے اور یہ مستقبل میں مال آنے کی آمد پر خریداری کرے گاحالانکہ اس کو خریداری کی سچی طلب بھی نہ ہو گی تو اس طرح وہ قرضوں کے بوجھ تلے آئے گا،جو نقصان دہ ہے۔ 2۔مقروض در مقروض ہونے کی صورت میں ہر فرد کے پاس ضروری دولت اور مال بھی نہ رہے گا۔ 3۔جاری کنندہ کو عدم ادائیگی کی صورت میں سُود چڑھتا ہے یہ بھی ایک زبردست نقصان کی بات ہے۔ 4۔بعض لوگ ایسے کارڈوں کو خرید لیتے ہیں جن کی فروخت مکمل نہیں ہوتی۔ 5۔سب سے بڑا نقصان یہ کہ کارڈ گم ہونے پر غلط استعمال ہوتا ہے۔ 6۔خاص طور پر ترقی پزیر ممالک جیسے کہ اسلامی ممالک ہیں ان کو بہت ہی نقصان یوں ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ قرض کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں اور پھر اس پر سُود کی زیادتی ہوتی رہتی ہے پھر جب کارڈ کی مدّت ختم ہوتی ہے تو اس کا حامل کہیں کا نہیں رہتا۔ 7۔روزمرہ کے استعمال کی اشیاء میں اسراف ہوتا ہے،جب خریداری کے بعد ادائیگی کی سہولت مہیا کی جائے تو خریدار غیر محتاط ہوجاتا ہے اور اُسے پتہ ہی
Flag Counter