Maktaba Wahhabi

80 - 545
بھی تھا تاہم اس ذمہ داری کوسمجھتے ہوئے نبھایا اور اللہ جل جلالہ نے بھی اُن کے اخلاص کا یہ صلہ دیا کہ داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ اللہ رب العالمین تمام معاونین اور محسنین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔(آمین) اِعترافِ حقیقت اگرچہ مقدور بھر ہر ممکنہ غلطی سے بچنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم بشری تقاضے سے اگر کہیں کسی طرح کا کوئی سقم اور جھول موجود ہو تو قارئین سے نشاندہی کی اور اللہ سے معافی کی اُمید رکھتا ہوں اور اگر کتاب میں قارئین کو کوئی خوبی نظر آئے تو وہ یقیناً اللہ کے فضل و کرم کا نتیجہ ہوگا اور اگر کہیں کوئی کوتاہی نظر آئے تو اسے منى ومن الشيطانسمجھا جائے کیونکہ اللہ کا دین ہر قسم کی غلطی اور عیوب سے پاک ہے۔ اور آخر میں قارئین سے التماس ہے کہ راقم اور راقم کے والدین کو اپنی دعاؤں میں نہ بھولنا۔ طالب دعا: ابو انشاء قاری خليل الرحمٰن جاوید 15مئی 2011ء؁ (اَللّٰهُمَّ إِنْ كَانَ صَوَاباً فَمِنْكَ وَحْدَكَ،لَا شَرِيْكَ لَكَ، وَ إِنْ كَانَ خَطَاً فَمِنِّيْ ،وَمَنْ الشَّيْطَانِ،وَاللّٰهُ وَرَسُوْلُه مِنْهُ بَرٍيُء)
Flag Counter