Maktaba Wahhabi

108 - 545
حلال، حرام سے بے نیاز کردیتا ہے اسلام کمال درجہ کی خوبیوں کا دین ہے اور اس نے لوگوں کے لیے بڑی آسانیاں پیدا کردی ہیں۔ اُس نے جس چیز کو ہم پر حرام ٹھہرایا ہے اس کا نعم البدل ضرور عطا کیا ہے ایسا نعم البدل جس سے لوگوں کی ضرورتیں بھی پوری ہوں اور وہ حرام سے بے نیاز بھی ہو جائیں۔ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے اس پر بڑی عمدہ روشنی ڈالی ہے، فرماتے ہیں: ©۔ اسلام نے پانسوں کے ذریعہ قسمت معلوم کرنے کو حرام ٹھہرایا اور اس کے بدل کے طور پر دعائے استخارہ عطا فرمائی۔ ©۔ سُود کو حرام کیا تو اُس کے عوض نفع بخش تجارت عطا فرمائی۔ ©۔ ریشم مردوں پر حرام کیا لیکن اُس کے عوض اُون ، کتان اور روئی کے انواع و قسام کے لباس فاخرہ سے نوازا۔ ©۔ زنا اور لواطت کو حرام ٹھہرایا تو ان کی جگہ نکاح کا ایک خوبصورت معاشرتی نظام قائم فرمایا۔ ©۔ منشیات کو حرام کیا لیکن اس کے نعم البدل کے طور پر لذیز مشروبات عطا کئے جو روح اور بدن دونوں کے لیے مفید ہیں۔ ©۔ کھانے کی چیزوں میں جہاں ناپاک چیزوں کو حرام قراردیا وہاں پاکیزہ چیزوں کو حلال قراردیا۔
Flag Counter