Maktaba Wahhabi

417 - 545
مضارب کی مختلف حیثیتیں امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے مضارب کی چار حیثیتیں بیان کی ہیں۔ (الْمُضَارِبُ أَمِينٌ وَ أَجِیْرُوَوَکِیْلُ وَشَرِیْکُ)[1] 1۔اَمین (Liable) 2۔اَجیر (Emplyee) 3۔وَکیل (Agent) 4۔شریک (Partner) مضارب کی ان حیثیتوں سے متعلق تفصیل درج ذیل ہے: مضارب مختلف حالات میں مختلف حیثیتوں کا حامل ہوتا ہے چنانچہ اس کی مندرجہ ذیل حیثیتوں کو واضح طور پر ذہن نشین کرنا ضروری ہے۔ 1۔اَمین (Liable) مضارب کی یہ حیثیت اس وقت سامنے آتی ہے ،جب وہ کاروبار میں کسی غفلت،کوتاہی،بددیانتی یا شرائط کی کسی خلاف ورزی کا مرتکب ہو،اس صورت میں وہ اپنی غلطیوں کے نتیجہ میں ہونے والے نقصان کاذمہ دار ہوتاہے یعنی اگر مذکورہ افعال کے نتیجہ میں کاروبار میں نقصان ہوگیا تو مضارب کےلیے ضروری ہے کہ وہ ربّ المال کے نقصان کی تلافی کرے۔ لیکن،اگر وہ سرمائے کی حفاظت میں کوئی کوتاہی نہ کرے اور اس کےباوجود کسی آسمانی آفت سے سرمایہ برباد ہوجائے تو اس پر کوئی تاوان نہیں آتا،مضارب بھی چونکہ امین ہے اس لیے کسی آسمانی آفت کے نتیجہ میں اگرسرمایہ بربادہوجائے یا
Flag Counter