Maktaba Wahhabi

459 - 545
زید نے ایک بکری اور ایک گائے دونوں 20 ہزار میں خریدیں اب اگردونوں کو مرابحہ کے طور پر بیچنا چاہے تو درست ہے کیونکہ دونوں پر 20ہزار لاگت آئی ہے جو معلوم ہے لیکن ان دونوں میں سے کسی ایک چیز کو یعنی صرف گائے یا صرف بکری کو بیچنا چاہے تو مرابحہ کی شکل میں نہیں مساومہ کے طور پر بیچ سکتا ہے کیونکہ دونوں کی مجموعی رقم 20 ہزار ہے لیکن ہر ایک کی انفرادی لاگت معلوم نہیں جبکہ مرابحہ میں اصل لاگت یا قیمت بتانی ضروری ہے۔ 3۔مرابحہ کے نفع کا تعین فریقین باہمی رضامندی سے کر سکتے ہیں جو اصل لاگت سے اضافی ہوگا۔ اُسے لم سم طور پر بھی متعین،کیا جا سکتا ہے اور فیصد کے تناسب سے بھی جیسے فریقین راضی ہوں درست ہے البتہ سب کچھ واضح ہو مبہم یا مجہول نہ ہو۔ تمویل بذریعہ مرابحۃ مرابحہ حقیقتاً بیع کی اقسام میں سے ایک قسم ہے جس میں بیع کی تمام شرائط خصوصاً بیع مرابحہ کی امتیازی شرائط کا خیال رکھنا از حد ضروری ہے اور ایسی تمام شرائط گزشتہ صفحات میں رقم کی جا چکی ہیں۔ البتہ مرابحہ کو بطور طریقہ تمویل اپنانے کے لیے درج ذیل طریقہ مثالی طریقہ ہے۔ 1۔تمویلی ادارہ (Financier) اُس چیز کو خود خرید کر اپنی ملکیت اور قبضے میں کر لے (جو چیز کسی صارف کو درکار ہے) یہ خریداری بینک از خود بھی کر سکتا ہے یاکسی تیسرے شخص (Third person) کو اپنا وکیل(Agent)بھی بنا سکتا ہے اور اس ضمن میں بھی کوئی شرعی رکاوٹ موجود نہیں ہے کہ خود اُسے وکیل بنا دے جو تمویلی ادارے سے رقم لینے آیاتھا البتہ اس میں یہ شرط موجود نہ ہو کہ میں یہ چیز صرف تمھارے لیے خرید رہا ہوں اور اس خریداری کے بعد یہ چیز تمھیں مجھ
Flag Counter