Maktaba Wahhabi

487 - 545
اجارہ۔قدم بہ قدم 1۔صارف(کسٹمر) کسی اثاثے کے اجارہ کے لیے بینک سے رابطہ کرتاہے۔بینک اسلامی صارف(کسٹمر) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرتا ہے جس کے تحت صارف اس بات کا وعدہ کرتا ہے کہ بینک جب صارف کی درخواست پر کسی اثاثے کو خریدے گا تو صارف وہ اثاثہ بینک سے اجارے پر لینے کا پابند ہوگا اس معاہدے کے بعد بینک بازار سے مطلوبہ اثاثے کی خریداری کرتا ہے۔ 2۔بینک اسلامی مطلوبہ اثاثے کو بازار سے خریدتا ہے فروخت کنندہ کو قیمت ادا کرتا ہے اور اس ا ثاثے کا قبضہ لے لیتا ہے۔ 3۔بینک اسلامی یہ اثاثہ صارف(کسٹمر) کو اجارہ(اسلامی لیز) کے تحت دے دیتا ہے۔ 4۔معاہدہ اجارہ کے تحت طے شدہ مدّت کے لیے تمام کرایہ جات وصول ہوجانے کے بعد بینک اسلامی صارف(کسٹمر) کو اثاثہ فروخت کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔اگر صارف(کسٹمر) یہ پیشکش قبول کرلیتاہے تو بینک اسلامی باہمی رضا مندی سے طے شدہ قیمت پر ایک علیحدہ بیع نامے کے تحت اثاثہ صارف(کسٹمر) کو فروخت کردیتا ہے۔
Flag Counter