Maktaba Wahhabi

434 - 545
کی اسلامی نظریاتی کونسل نے ہاوس فنانسنگ کے لیے جو تجو یز پیش کی تھی وہ ایک نئی قسم کا معاہدہ تھا جس کو شرکت متناقصہ(Decreasing Partnership)کہتے ہیں، جس کا حاصل یہ ہے کہ تمویلی ادارے اور عمیل (Client) کے مشترک سرمایہ سے مکان خریدا یا بنایا جائیگا، دونوں کے درمیان اپنے اپنے سرمایہ کے تناسب سے مکان میں شرکت ِملک ہوگی، مثلاً مکان کا 25فیصد حصہ عمیل (Client)کا اور 75فیصد حصے ادارے کے ہونگے، مکان بننے کے بعد عمیل (Client)کار پوریشن کے حصے میں کرایہ دار ہونے کی حیثیت سے رہے گا اور کار پوریشن کو کرایہ ادا کریگا، اس کے ساتھ ساتھ مختلف وقفوں میں کارپوریشن کے حصے کو تھوڑا تھوڑا کر کے خریدتا بھی رہے گا، اس مقصد کے لیے کارپوریشن کے حصے کے متعدد یونٹ بنا لیے جاتے ہیں، مثلاً کارپوریشن کا حصہ دس یونٹوں میں خریدا جائے گا، جوں جوں خریدنے کے نتیجے میں کارپوریشن کا حصہ کم ہوتا جائے گا، اسی تناسب سے کرایہ بھی کم ہوتا جائے گا، جب عمیل(Client)کار پوریشن کے سارے حصے کو خریدلے گا تو کار پوریشن کی ملکیت ختم ہو جائے گی اور عمیل سارے مکان کا مالک بن جائے گا اب کرایہ دینے کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔ مذکورہ طریقہ کار کے نتائج شرکت متناقصہ (Decreasing Partnership) کے مجوزہ طریقے میں مندرجہ ذیل خصوصیات سامنے آتی ہیں: 1۔تمویلی ادارہ اور عمیل (Client)ملکر شرکت ملک کی بنیاد پر ایک مکان خریدتے ہیں، اور پھر وہ مکان ان کے درمیان اس سرمایہ کے تناسب سے جو دونوں نے ملکر دیا ہے مشترک بن جاتا ہے، لہٰذا اگر دونوں نے نصف نصف سرمایہ فراہم کیا تو وہ مکان نصف نصف کے تناسب سے مشترک ہوجائے گا اور اگر کسی نے ایک
Flag Counter