Maktaba Wahhabi

549 - 545
9۔سرمایہ کاری سے جو نفع حاصل ہوتا ہے وہ مضاربہ کے اُصولوں کے مطابق کمپنی اور ممبر کے درمیان طے شدہ تناسب مثلاً 50:50کے تناسب سے تقسیم کیا جاتا ہے ممبر کا جو حصہ ہے وہ طے شدہ تناسب سے اس کے مضاربہ اکاؤنٹ اور تکافل اکاؤنٹ میں جمع کیا جاتا ہے۔ پالیسی ہولڈر کی تین حالتیں: جس شخص (پالیسی ہولڈر) نے تکافل فنڈ میں عطیات جمع کرائے ہیں اس کی تین حالتیں ہو سکتی ہیں۔ 1۔جتنی مدت کے لیے تکافل پلان کیا تھا، اُس کی تکمیل سے پہلے اُس کا انتقال ہو جائے۔ 2۔مدت کی تکمیل تک زندہ رہے اور تکافل پلان کے مکمل ہونے تک اپنے عطیات تکافل کمپنی میں جمع کراتا رہے۔ 3۔تکافل پلان مکمل ہونے سے پہلے ہی کسی وجہ سے اس معاملے سے نکل جائے۔ تکافل کلیم کی تفصیل ہر ایک کو ملنے والے تکافل کلیم کی تفصیل درج ذیل ہے۔ پہلا صورت: اگر کوئی ممبر جس نے تکافل پلان لیا ہو اور وہ اس کی تکمیل کی مدت سے پہلے فوت ہوجاتا ہے تو کمپنی اس کے ورثاء کو ادائیگی کا انتظام مندرجہ ذیل طریقہ سے کرتی ہے۔ 1۔PMAمیں سے یعنی پاکستان مضاربہ اکاؤنٹ میں سے جو تکافل کی قل اقساط تکافل پلان کی ابتداء سے ممبر کے فوت ہونے تک جمع کرائی گئی ہیں اور سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا منافع جو مضاربہ اکاؤنٹ میں جمع کرایا گیا۔ 2۔(PTA) میں سے :یعنی فوت ہونے کی وجہ سے ممبر کے ذمہ جو اقساط ہیں ان کا تعین فوت ہونے کی تاریخ سے تکافل پلان کی تکمیلی مدت تک جمع کر کے کیا جاتا ہے۔
Flag Counter