Maktaba Wahhabi

484 - 545
صحت اجارہ کی مزید شرائط اجارہ کے صحیح ہونے کے لیے درج ذیل شرائط کا پایا جانا بھی ضروری ہے: 1۔اُجرت کا متعین ہونا: اجارہ کے جائز ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اُجرت واضح اور غیر مبہم طور پر متعین ہو البتہ یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ عام طور پر بینکوں میں ہونے والے اجارے کی مدت طویل ہوتی ہے مثلاً تین سال یا پانچ سال وغیرہ تک ہوتی ہے ایسی صورت میں عام طور پر اس پورے عرصے کی اُجرت متعین نہیں کی جاتی بلکہ ایک خاص مدت مثلاً چھ ماہ یا ایک سال کی اُجرت متعین ہوجاتی ہے اور آئندہ مدت کے لیے ایک فارمولہ بنا لیا جاتا ہے۔ مثلاً: (KIBOR +3% with cap of 18% and floor of 12.5%) اس کا مطلب یہ ہے کہ جب پہلی مقررہ مدت ختم ہو گی تو نئی مدت شروع ہونے پر دیکھا جائے گا کہ کائبور(Kibor) (Karachi inter bank offered rate) [1]کی شرح کیا ہے، اس میں مزید تین فیصد اضافہ کر کے کرایہ متعین کیا جائے گا البتہ کرایہ 18٪سے زیادہ اور 12.5٪سے کم نہیں ہوگا۔ نوٹ: اُجرت کے علاوہ اجارہ کی مدت اور اجارہ پر دی گئی چیز کی منفعت کا معلوم ہونا بھی ضروری ہے۔ 2۔اجارہ پر دی گئی چیز کا مملوکہ ہونا: غرر سے بچنے کے لیے ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ مؤجر (Lessor) ایسی چیز اجارے پر دے جس کا وہ خود مالک ہو، اگر وہ خود اس کا مالک نہیں تو اس کے لیے وہ
Flag Counter