Maktaba Wahhabi

89 - 545
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کسبِ حلال فرض ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا ۖ إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ[1] ”اے انبیاء (علیہم السلام) کی جماعت پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو، بے شک مجھے اُس کا علم ہے جو کچھ تم کرتے ہو“ فائدہ: اس آیت کریمہ میں اللہ جل جلالہ نے اپنے انبیاء کرام علیہم السلام کو مخاطب کر کے فرمایا کہ عمل صالح سے قبل پاکیزہ اور حلال روزی کا خیال رکھنا اور حرام سے اجتناب کرنا بہت ضروری ہے، اس لیے کہ عمل صالح سے قبل اگر طیب اور غیر طیب کا خیال نہ رکھا جائے تو عمل صالح اپنی افادیت کو کھودیتا ہے کیونکہ عمل صالح کی افادیت یہ ہے کہ وہ اللہ جل جلالہ کی بارگاہ میں شرف قبولیت حاصل کرے اور اس شرف کا حصول حلال اور طیب روزی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ 2۔﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ[2] ”اے ایمان والو!جو کچھ ہم نے(اللہ جل جلالہ نے) تمھیں عطا کیا ہے اُس میں سے پاکیزہ چیزیں کھاؤ۔“ یہ آیت بیان کرنے کے بعد رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کا ذکر فرمایا چنانچہ حدیث کے الفاظ ہیں:
Flag Counter