Maktaba Wahhabi

144 - 545
الطَّيْرَ، تَغْدُوا خِمَاصاً وَتَرُوْحُ بِطَاناً[1] ”اگر تم اللہ جل جلالہ پر کماحقہ توکل کروتو وہ تمھیں اس طرح رزق عطا فرمائے گا جس طرح پرندوں کو رزق عطا فرماتا ہے کہ وہ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کرواپس پلٹتے ہیں۔“ سُود کی مختلف اَقسام سود کا لغویٰ معنی: زیادتی ،بڑھوتری اور اضافے کے ہیں۔ سُود کی جدید تعریف: متعین سرمائے پر متعین وقت میں متعین منافع سُود ہے۔ شرعی اِصطلاح میں سُود کی دو بڑی اقسام ہیں: 1۔ رباالنسیہ 2۔ ربا الفضل چنانچہ امام فخر الدین الرازی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی سورۃ البقرۃ کی آیت :275 کے تحت یہی دو قسمیں بیان کی ہیں جسے آپ دیے گئے حاشیہ میں ملاحظہ فرماسکتے ہیں:۔[2]
Flag Counter