Maktaba Wahhabi

120 - 545
سُود خور خون کی نہر میں حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اكرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا: ((رَأَيْتُ اللَّيْلَةَ رَجُلَيْنِ أتَيانِي، فأخْرَجانِي إلى أرْضٍ مُقَدَّسَةٍ، فانْطَلَقْنا حتَّى أتَيْنا علَى نَهَرٍ مِن دَمٍ فيه رَجُلٌ قائِمٌ وعلَى وسَطِ النَّهَرِ رَجُلٌ بيْنَ يَدَيْهِ حِجارَةٌ، فأقْبَلَ الرَّجُلُ الذي في النَّهَرِ، فإذا أرادَ الرَّجُلُ أنْ يَخْرُجَ رَمَى الرَّجُلُ بحَجَرٍ في فِيهِ، فَرَدَّهُ حَيْثُ كانَ، فَجَعَلَ كُلَّما جاءَ لِيَخْرُجَ رَمَى في فيه بحَجَرٍ، فَيَرْجِعُ كما كانَ، فَقُلتُ ما هذا؟ فقالَ: الذي رَأَيْتَهُ في النَّهَرِ آكِلُ الرِّبا))[1] ”آج رات دوآدمی میرے پاس آئے اورمجھے مقدس سرزمین کی طرف لے گئے ہم چلتے رہے یہاں تک کہ خون کی ایک نہر کے کنارے پہنچ گئے،ایک شخص اُس نہر کے اندر اور دوسرا کنارے پر ہے جس کے آگے پتھر پڑے تھے،اندر والا شخص باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے اور باہر والا ایک پتھر اُس کے منہ پر دے مارتا ہے جس سے وہ واپس نہر میں پلٹ جاتا ہے میں نے اپنے ساتھیوں(فرشتوں) سے پوچھا یہ اندر کون شخص ہے تو مجھے بتایا گیا یہ سُود خور ہے۔
Flag Counter