Maktaba Wahhabi

548 - 545
فیملی تکافل پلان 1۔سب سے پہلے وقف کی بنیاد پر ایک ”وقف پول“بنایا جاتا ہے۔ 2۔شئیر ہولڈرز وقف کے بانی(Founder)شمار ہوتے ہیں اور وہی ضوابط طے کرتے ہیں۔ 3۔ممبر کی تکافل کی اقساط کو خاص فنڈ میں جمع کردیا جاتا ہے جو کہ(Family Takaful) فنڈ کہلاتا ہے، تکافل اقساط کی رقم کیا ہونی چاہیے، یہ ممبر خود طے کرتے ہیں لیکن کم سے کم حدکیا ہونی چاہیے یہ کمپنی طے کرتی ہے۔ 4۔تکافل آپریٹر کی حیثیت وقف کے متولی کی ہوتی ہے۔ 5۔وقف کی گئی بنیادی رقم استعمال نہیں کی جاتی البتہ کم رسک والی تجارت میں بوقت ضرورت استعمال ہو سکتی ہے۔ 6۔تکافل کی ہر قسط دو حصوں میں تقسیم کی جاتی ہے اور دو مختلف اکاؤنٹ میں جمع کی جاتی ہے یعنی PMA (پاکستان مضاربہ اکاؤنٹ) اورPTAپاکستان تکافل اکاؤنٹ اقساط کا ایک بڑا حصہ بچت و سرمایہ کاری کے لیے مضاربہ اکاؤنٹ میں جمع کیا جاتا ہے جس کی مضاربہ کی بنیاد پر سرمایہ کاری کی جاتی ہے اور اقساط کا وہ حصہ جو بچ جاتا ہے اسے تکافل اکاؤنٹ میں بطور تبُّرع جمع کیا جاتا ہے تاکہ اگر کسی ممبر کی موت پلان کی تکمیل سے پہلے واقع ہوجائےتو اس ممبر کے ورثاء کو ادائیگی کی جاسکے، اس لحاظ سے دیکھا جائے تو مضاربہ اکاؤنٹ کا مقصد فنڈ جمع کرنا ہوتا ہے تاکہ ممبر کو تکافل پلان کی تکمیل پر یا اس کے ورثا کی موت پر ادا کیا جا سکے، اقساط کا وہ حصہ جو تبُّرع کے طور پر دیا جاتا ہے وہ تکافل اکاؤنٹ میں جمع کردیا جاتا ہے۔ 7۔سرمایہ کاری کے لیے کمپنی کو جو فنڈ حاصل ہوتے ہیں ان سب کو ساتھ جمع کر لیا جاتا ہے پھر شریعت کے اُصولوں کے مطابق ان کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔ 8۔مضاربہ اکاؤنٹ سے انتظامی اخراجات منہاکئے جاتے ہیں جبکہ تکافل کو چلانے کےاخراجات تکافل اکاؤنٹ سے منہا کئے جاتے ہیں۔
Flag Counter