Maktaba Wahhabi

223 - 545
کر قسط کی ادائیگی سے بے نیاز ہو جائے گا اسی طرح ہر ماہ ایک ایک ممبر کم ہوتا جائے گا اور حاصل شدہ رقم بھی کم ہوتی جائے گی سب سے زیادہ فائدے میں پہلا شخص رہے گا اورسب سے زیادہ گھاٹےمیں آخری شخص، کمیٹی کا یہ طریقہ کار بیک وقت سُود بھی ہے اور جوا بھی کیونکہ حدیث پاک میں وارد ہے: ( (كُلُّ قَرْضٍ جَرَّ مَنْفَعَةً فَهُوَ الرِّبَا))[1] ’’ہر وہ قرض جو نفع لے کر آئے وہ سُود ہے۔‘‘ 1۔ایک قسط کی ادائیگی پر 19 ہزار روپے بطور انعام حاصل کیے، ایک ہزار کا جو قرض دیا تھا یہ اُس کے عوض میں ہے لہٰذا حدیث کی روسے سُود ہے۔ 2۔جتنے لوگوں نے رقم لگائی تھی اُس میں سے صرف ایک شخص جیتا اور باقی افراد اپنی اصل رقم بھی ہار گئے یہ جوئے ہی کی شکل ہے: "لِاَنَّ الْقُمَارَ يَكونُ الرَّجُلُ مُتَرَدِدًا بَيْنَ الْغَنَمِ وَالْغَرَمِ."[2] ”جوا یہ ہے کہ آدمی (رقم لگاکر) تردو کا شکار ہوتا ہے کہ یا تو بہت بڑی رقم ہاتھ آئے گی یا اصل بھی جائے گی۔‘‘ بی سی کی جائز صورت میں ناجائز صورتیں شیطان قدم قدم پر ہمیں راہ راست سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے لیکن انسان اگر اللہ جل جلالہ کی پناہ کا سہارا لے اور تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے لیے مشعل راہ بنالے تو شیطان کے تمام عزائم خاک میں مل جاتے ہیں اور یہ سب کچھ حلال ہی کی برکت سے ممکن ہوتا ہے، بی سی میں پائی جانے والی ناجائز شکلیں حسب ذیل ہیں:
Flag Counter