Maktaba Wahhabi

543 - 545
یہ شبہ جامعہ دارالعلوم کراچی کی اُس مجلس میں بھی پیش کیا گیا، جس مجلس میں وقف کی بنیاد پر تکافل کا نظام قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔ جواب:پالیسی ہولڈرتبرع (عطیہ)کے طور پر وقف پول میں جو رقوم جمع کرائیں، اس میں کمی زیادتی کی بنیاد پر کم یا زیادہ نقصان کی تلافی اگر پالیسی ہولڈر کا قانونی حق نہ ہو بلکہ وقف کی طرف سے صرف وعدہ ہو تو پھر یہ معاملہ بلا شبہ عقد معاوضہ میں داخل نہیں(اس لیے کہ عقد معاوضہ (Commutative Contract) میں ہر فریق کو اپنا معاوضہ (Consideration) لینےکا قانونی حق حاصل ہوتا ہے جبکہ یہاں ایسا نہیں[1] قانونی حق کی دو صورتیں (الف): اگر تبرع کی کمی اور زیادتی کی بنیاد پرنقصان کی تلافی میں کمی اور زیادتی پالیسی ہولڈرزکا قانونی حق ہوتو اس کی دو صورتیں ہیں۔ پہلی صورت یہ ہےکہ پالیسی ہولڈر اس بنیاد پر اپنے قانونی حق کا دعویٰ کرے کہ اُس نے فلاں وقت وقف پول کو اتنی رقم کا پریمیم دیا تھا جس کی وجہ سے اس کے نقصان کی تلافی کرنا وقف کے ذمہ لازم ہے، یہ صورت یقیناً ناجائز ہے کیونکہ بات اُسے عقد معاوضہ (Commutative Contract)میں داخل کردیتی ہے جس کے نتیجہ میں وہ ساری خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں جو کمرشل انشورنس میں موجود ہیں۔ (ب): دوسری صورت یہ ہے کہ پالیسی ہولڈر اپنے دئیے گئے تبرع (Donations) کی بنیاد پر نقصان کی تلافی کا دعویٰ نہ کرے بلکہ وقف کے اپنے طے شدہ قواعد وضوابط کو بنیاد بنا کر اس بات کا دعویٰ کرے کہ میں ان قواعد پر وقف کی طرف سے تلافی نقصان کا حقدار ہوں۔ اُس مجلس کے اکثر شرکاء کی رائے یہ تھی کہ پالیسی ہولڈر شرعاً اس
Flag Counter