Maktaba Wahhabi

94 - 545
سے ممنوعی باتوں سے دور رہ کر متقی بن جائے تو وہ اس کے لیے ہر مشکل سے نکلنے کی راہ پیدا فرمادے گا اور اس کو وہاں سےروزی عطا فرمائے گا جہاں سے رزق کاملنا اس کے خواب وخیال میں بھی نہ ہوگا۔[1] ﴿وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْقُرَىٰ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَيْهِم بَرَكَاتٍ مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَلَـٰكِن كَذَّبُوا فَأَخَذْنَاهُم بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ[2] ”اوراگر بستیوں والے ایمان لاتے ہیں اور اللہ جل جلالہ سےڈرتے تو ہم ان پر آسمان اورزمین کی برکتیں کھول دیتے۔مگر انہوں نےجھٹلایا تو ہم نے ان کے کاموں کی سزا میں ان کو دھر لیا۔“ ﴿لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ[3] ”اگر تم شکر کروگے تو میں تمھیں مزید دونگا۔“ پس ہر وہ شخص جو رزق کی کشادگی اورفراخی چاہتا ہے وہ اپنے آپ کو ہر گناہ سے دوررکھے۔اللہ جل جلالہ نے جن باتوں کا حکم دیا ہے ان کو بجالائے اور جن اُمور سے روکا ہے ان سےباز رہے ا پنے آپ کو ہر اس بات سےبچائے رکھے جو اس پر اللہ جل جلالہ کےناراض ہونے اور اس کےعذاب کےنزول کا باعث ہو۔ ﴿إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ[4] ”اس کی شان تو یہ ہے کہ جب کوئی چیز(بنانا)چاہتا ہے۔
Flag Counter