Maktaba Wahhabi

74 - 545
توقع کس سے وابستہ کی جائے۔؟ ہماری نسبت اس پاکباز گروہ سے ہے جو عزیمتوں کا داعی ہے،رخصتوں كا متلاشی نہیں،شبہات کا جواب دیتا،اور ان سے کلی اجتناب کرتا ہے،نصوص کتاب وسنت پر عمل کرتا ہے،حیلہ ومکروفریب کاری کے ساتھ ان سے راہِ فرار اختیار نہیں کرتا۔ ﴿ إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللّٰهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَنْ يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ[1] ”مومنوں کی تو یہ بات ہے کہ جب اللہ اور اُس کے رسول کی طرف بلائے جائیں،تاکہ وہ اُن میں فیصلہ کریں تو کہیں کہ ہم نے(حکم) سُن لیا اور مان لیا،اور یہی لوگ فلاح پانےوالےہیں۔“ ﴿ رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ[2] ”اے پروردگار!جب تو نے ہمیں ہدایت بخشی ہے تو اس کے بعد ہمارے دلوں میں کجی نہ پیدا کردیجیو اور ہمیں اپنے ہاں سے نعمت عطا فرما،توتو بڑا عطا کرنے والا ہے۔“ وَصَلَي اللّٰهُ عَلٰي نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِهِ وصَحْبِهِ أجْمَعِيْن پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر اسلام آباد صدر مجلس اسلامی پاکستان 1432؁ بمطابق 2011؁ء
Flag Counter