Maktaba Wahhabi

416 - 545
موجود ہوں تاکہ بعد میں اختلاف نہ ہو۔ 10۔مطلق مضاربت میں یہ طے کرلیاجائے کہ کتنے دنوں کے بعد حساب کرکے منافع تقسیم ہوگا۔[1] 11۔کارکن کا حصہ منافع میں مقرر کیاجائے۔ مضاربت کی شرطوں میں ایک یہ ہے کہ مضارب کا حصہ راس المال (Capital) سے نہ ہو بلکہ صرف منافع میں مقرر کیاجائے حتی کہ اگر راس المال (Capital)میں سےیا راس المال (Capital)اورنفع دونوں میں سےاس کارکن(مضارب) کے لیےکچھ شرط کردیا تو مضاربت فاسد ہوگی۔[2] 12۔ربّ المال کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ شرط لگائے کہ فلاں کاروبار میں روپیہ لگایا جائے اور فلاں میں نہ کگایاجائے،پھر اگرکارکن(مضارب) اس کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اس میں نقصان ہوتا ہے تو نقصان کی ذمہ داری مضارب پر ہوگی۔ 13۔مالک کو حق حاصل نہیں ہے کہ وہ یہ شرط لگائے کہ خسارہ دونوں میں مشترک ہوگا کیونکہ اس صورت میں مضاربت فاسد ہوجائے گی اس لیے کہ معاہدہ مضاربت میں مضارب یعنی کارکن مالی نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔اُس کا نقصان اُس کی محنت کا ضائع ہونا ہے۔ 14۔اگرمضارب نے اصل سرمایہ میں سے کچھ رقم خرچ کردی تو جو کچھ نفع ہوگا اس میں سے پہلےاصل سرمایہ کی رقم پوری کرکے پھرمنافع تقسیم ہوگا۔ 15۔اُن تمام تجارتی اشیاءمیں عقدمضاربہ کیا جاسکتا ہے جو شرعاً حلال ہوں اورمضاربہ کی تمام شرائط کاخیال رکھا گیا ہو۔
Flag Counter