Maktaba Wahhabi

287 - 545
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ قیامت کے روز سب سے زیادہ سخت عذاب مصوروں( تصویر بنانے والوں) کو دیا جائےگا۔ (حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ ، قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ ، دَارًا بِالْمَدِينَةِ ، فَرَأَى أَعْلاَهَا مُصَوِّرًا يُصَوِّرُ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ كَخَلْقِي ، فَلْيَخْلُقُوا حَبَّةً ، وَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً )[1] ”حضرت ابوزرعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدینہ کے ایک مکان میں داخل ہوا تو دیکھا کہ اس کے اوپر ایک مصور تصویریں بنارہا ہے،تو انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سناکہ اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا،جومیرے پیدا کرنے کی طرح پیداکرتاہے ،پس اس کو چاہیے کہ وہ ایک ذرہ پیدا کرکے دکھائے یا کوئی دانہ یا جو پیدا کرکے دکھائے۔“ (وَقَوْلُهُ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (( أنَّ الْمَلَائِكَةُ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ تَمَاثِيلُ أوْ تَصَاوِيرُ))[2] ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس گھر میں مورتی یا تصویر ہو،اس گھر میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے۔“
Flag Counter