Maktaba Wahhabi

180 - 545
ہے بشرطیکہ اس سے نیچے اس کے توسط سے دو مینیجرموجود ہوں اسی طرح جب 2,000,000 B.Vتک پہنچ جائے تو اس شخص کو ایگزیکٹوڈائریکٹر(EX.D)کا عہدہ دے کر43٪کمیشن دیاجاتا ہے بشرطیکہ اس سے نیچے اس کے توسط سے چھ الگ الگ ڈائریکٹر موجود ہوں۔ یہ تو تھا ممبر بھرتی کرنے اور اس پر کمیشن مقرر کرنے کا وہ طریقہ کار جوکمپنی کی طرف سے شائع کردہ لٹریچر میں ذکر کیا گیا ہے یا پھر کمپنی کے دفاتر میں ہونے والی ابتدائی کلاسوں میں ان کے مقرر کردہ نمائندے اپنے لیکچرز میں بیان کرتے ہیں جبکہ عملی وواقعاتی طور پر یہ سب کچھ کس انداز میں کن شرائط کے ساتھ ہوتا ہے اس کی وضاحت ہم ان لوگوں پر اعتماد کرتے ہوئے بیان کریں گے جنھوں نے کمپنی کی باقاعدہ ممبر شپ سے کام شروع کیا مگر جلد یا بدیر کمپنی کے طریقہ واردات کو سمجھ کر یا اُسے ازرُوئے شریعت ناجائز سمجھتے ہوئے اس سے الگ ہو گئے اور ویسے بھی کسی بحال ممبر کو اس بات کا پابند کیا جاتا ہے کہ وہ نئے لوگوں کو بغیر تفصیلات بتائے کمپنی میں لے آئیں پھر کمپنی کی طرف سے روزانہ جاری رہنے والی تعارفی کلاسوں میں کمپنی کے ٹریننگ یافتہ لیکچرار مخصوص انداز میں ان لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ”گولڈن کی“جن چیزوں کو فروخت کر رہی ہے ان کی قیمتیں ایک ہزار سے شروع ہو کر تیس ہزار تک پہنچ جاتی ہیں۔ کمپنی کی یہ اشیاء صرف وہی خرید سکتا ہے جو کمپنی کا ممبر ہے اگر کوئی شخص کمپنی کا ممبر بن کر کمپنی کی چیزیں بکوانے کے لیے ممبربھرتی کروانے کاکام نہیں کرنا چاہتا تو تب بھی اسے کمپنی کی کوئی چیز جو کم از کم 3000روپے کی لاگت تک ہو،خرید کر اور 1500روپے اضافی دے کر کمپنی کا ممبر شپ کارڈ لازماً لینا ہوگا۔
Flag Counter