Maktaba Wahhabi

179 - 545
واپس دے دی جاتی ہے اس کے بعد یہ ممبر اگر مزید ممبر بھرتی کرواتا ہے تو اسے ان نئے ممبرز تیار کرنے کی بنیاد پر کچھ نمبر دئیے جاتے ہیں جنھیں بزنس والیم(B.V) کہا جاتا ہے مگر کمیشن ایک خاص اسٹیج پر پہنچ کردیا جاتا ہے اس سے پہلے نہیں۔ یاد رہے کہ ہر نئے ممبر کے عوض پہلے ممبر کو 3300 نمبر دئیے جاتے ہیں بشرطیکہ نیا ممبر کی بالواسطہ محنت سے ممبر بنا ہو، بلا واسطہ کا معنی یہ ہےکہ نیا ممبر پہلے ممبر کی راہ راست محنت سے تیار ہوا ہو اور بالواسطہ کا معنی یہ ہے نیا ممبر جس شخص کی محنت سے ممبر بنا ہے وہ بذات خود کسی اور کی محنت سے ممبربنا ہو مثلاًBکی محنت سے Cنے ممبر شپ حاصل کی جبکہ Bجس کی محنت سے ممبر بنا وه Aتھا تو گویا جو نیا ممبر Cبنا اس میں بالواسطہ Aکی محنت شامل ہے۔ گویا ایک ممبر کے توسط سے آگے جتنے ممبر بنتے جائیں گے ان میں سے ہر ایک کے عوض پہلے ممبر کو 3300نمبر(B.V)دئیے جاتے ہیں پھر جب ایک ممبر کے نمبر یعنی بزنس والیم 10,000سےتجاوز کر جائیں تو اسے ممبر کی بجائے سپروائزر(S)کاعہدہ دیا جاتا ہے اور اس کے توسط سے آنے والے ہر نئے ممبر کو اُس رقم سے 15%کمیشن دیا جاتا ہے جس رقم سے اس نئے ممبر نے کمپنی کی چیزیں خریدیں ہیں، لیکن یہ کمیشن بھی کڑی شرائط کے ساتھ مشروط ہے پھر جب اس کے توسط سے آنے والے ممبروں کی تعداد بڑھتی چلی جاتی ہے اور اس کے عوض اس شخص کا جو سپر وائزر قرار دیا گیا ہے بزنس والیم 60,000 تک پہنچ جاتا ہے تو اسے منیجر(M.N)کا عہدہ دیا جاتا ہے اور اس کے توسط سے آنے والے نئے ممبر کے عوض اسے52%کمیشن دیا جاتا ہے پھر اگر پہلےشخص کا بزنس والیم 240,000ہو جائے تو اسے ڈائریکٹر (D.I)کا عہدہ دے کر اس کے توسط سے آنے والے ہر ممبر کی صرف کردہ رقم سے کمیشن دیا جاتا
Flag Counter