Maktaba Wahhabi

124 - 545
ہیں جن میں زکوٰۃ اور چرم ِقربانی کی رقم بھی شامل ہوتی ہے جو تعاون کی بہت بڑی شکل ہے۔بلکہ یہ کہنا بھی بے جا نہیں ہوگا کہ کرنٹ اکاؤنٹ والوں کے بل بوتے پر ہی سارے بینک چل رہے ہیں اس کاروبار کو زیادہ فروغ دینےوالے یہی لوگ ہیں کیونکہ دوسرے تو کچھ لے بھی جاتے ہیں یہ تو ان سے کچھ لیتے بھی نہیں ہیں سارا پیسہ ان کو جمع کرواتے ہیں اس لیے یہ مساجد کے منتظمین، دینی اداروں کے منتظمین اور دینی جماعتوں کے ارباب حل وعقد اس مسئلہ پر بھی ذرا ٹھنڈے دل سے غور فرمائیں کہ ہم کہیں مجرم تو نہیں بن رہے۔ پھر یہ عذر بھی پیش کیاجاتا ہے کہ ہم سرمائے کی حفاظت کیسے کریں؟یہ تو حفاظت کا مسئلہ ہے گھر میں رکھیں تو چور ڈاکو آجائیں گے۔ سوال یہ ہے کہ کیا چور اور ڈاکو صرف روپے پر ہی آتے ہیں؟گھر کا دوسرا سامان نہیں لے جاتے؟ بسا اوقات انسان کو جان کا بھی خطرہ ہوتا ہے،گھرمیں داخل ہوکر وہ قتل کرکے چلے جاتے ہیں،آپ روزانہ خبریں پڑھتے ہی رہتے ہیں کہ فلاں گھر کے اتنے افراد کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا اور مال بھی لے گئے ہیں اب تو جان کا،عزت آبرو کا بھی گھروں میں خطرہ ہے،تو پھر کیا وہ سارے بینک میں جاکر بیٹھ جائیں؟اور جن لوگوں نے گائیں بھینسیں رکھی ہوئی ہیں۔بسا اوقات چور وہ بھی بھگا کرلے جاتے ہیں تو پھر بھینسیں بھی بینک میں جاکر باندھیں؟کیونکہ ہمیں ان کے بھی چوری ہوجانے کا ڈر ہے۔ ؎ کچھ ڈرو خدا سے مکروریا سے کام نہ لو یااسلام پہ چلنا سیکھو یا اسلام کا نام نہ لو
Flag Counter