Maktaba Wahhabi

118 - 545
لیے جہنم کا توشہ بنے گا۔[1] 5۔سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا نے کہا کہ میرے باپ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا ایک غلام تھا وہ اپنی کمائی لاکر میرے باپ کو دیتا تھا اور آپ اس کی کمائی کھاتے تھے ایک دن وہ غلام کوئی چیز لایا میرے والد نے اس کو کھا لیا پھر اس غلام نے خود ہی پوچھا کہ آپ جانتے ہیں یہ کیا چیز تھی؟جوآپ نے کھا لی ہے،توحضرت ابوبکر صدیق ر ضی اللہ عنہ نے غلام سے دریافت فرمایا کہ تم ہی بتاؤ وہ کیا چیز تھی؟تو غلام نے کہا کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں کاہن بن کر ایک شخص کوغیب کی خبر بتائی تھی،حالانکہ میں کہانت کے فن کو نہیں جانتا تھا میں نے اس کو دھوکہ دے دیا تھا اب اُس نے مجھ سے ملاقات کی اور اسی کہانت کےمعاوضہ میں اُس نے مجھے وہ چیز دی تھی جو آپ نے کھالی ہے یہ سن کر ابوبکر صدیق حلق میں انگلی ڈال کر جو کچھ کھایا تھا سب قے کردیا۔ 6۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جو کسی کپڑے کو دس درہم میں خریدے اور اس میں ایک درہم بھی حرام کا ہوتو جب تک وہ کپڑا اس آدمی کے بدن پر رہے گا اللہ جل جلالہ اس کی کسی نماز کو قبول نہیں فرمائے گا یہ کہہ کر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی دونوں انگلیوں کو دونوں کانوں میں ڈال کر یہ فرمایا کہ اگر میں نے اس حدیث کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سناہوتو میرے یہ دونوں کان بہرے ہوجائیں۔[2]
Flag Counter