Maktaba Wahhabi

106 - 545
کرنے کا حکم نہیں دیا گیا،اس کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں،پاک ہے وہ اُن کی ان مشرکانہ باتوں سے۔“ عَنْعديُّ بنُ حاتمٍ قَالَ أتَيْتُ النَّبيَّ صلَّى اللّٰهُ علَيه وسلَّم وَفِي عُنُقي صَليبٌ مِن ذهَب. فقالَ يا عديُّ، اطرَحْ عنكَ هَذَا الوَثَنَ وسمعتُهُ يقرأُ في سورةِ براءةٌ ﴿اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللّٰهِ﴾ قالَ: (( أما إنَّهم لم يَكونوا يعبدونَهم ولَكنَّهم كانوا إذا أحلُّوا لَهم شيئًا استحلُّوهُ وإذا حرَّموا عليْهم شيئًا حرَّموه .))[1] ”حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا میرے گلے میں سونے کی صیلب تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! اے عدی اس بُت کو اپنے سے دورکردو پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سورہ براۃ کی یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا:﴿اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللّٰهِ﴾(انھوں نے اپنے عالموں اور درویشوں کو اللہ کے سوا رب بنا لیا ہے)پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ لوگ ان کی عبادت نہیں کرتےتھے لیکن اگر وہ (علماء اور درویش) ان کے لیے کوئی چیز حلال قراردیتے تو وہ اسے حلال سمجھتے اور اسی طرح ان کی طرف سے حرام کی گئی چیز کو حرام سمجھتے۔“ گویا احبار ورہبان کو حلت و حرمت کا اختیار دے کر اُن کی اِتباع کرنا رب بنانے کے مترادف ہے اور اسی کا نام اَندھی تقلید ہے جو شرک ہے۔
Flag Counter