خصلتیں کون سی ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو تمہیں محروم رکھے تم اُس کو دو،جو تم سے قطع رحمی کرے تم اُس سے صلہ رحمی کرواور جو تم پر ظلم کرے تم اُس کو معاف کر دو۔[1]
’’جنت میں قطع رحمی کرنے والا داخل نہ ہو گا۔‘‘[2]
بڑے کا حق:
بڑے سے مرادہر وہ شخص ہے جو آپ سے عمر میں بڑا ہو ۔علم میں بڑا ہو۔تقوی میں بڑا ہو،دینداری میں بڑا ہو ،عزت اور شرافت میں بڑا ہو،قدرومنزلت میں بڑا ہو۔ لو گوں کو چاہیے کہ وہ بڑے کی عزت کو پہچانیں اور اس کا حق ادا کریں ۔ اِس سلسلے میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی سخت تا کید کی ہے۔
حضرت عبدااللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو ہمارے چھوٹے پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑے کااحترام نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔‘‘[3]
ایک سوالی حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے گزرا انہوں نے اس کو ایک روٹی کا ٹکڑا دے دیا اوردوسرے سوالی کو کھانا کھلایا وہ شخص کھانا کھا کر چلا گیا تو اس کے بارے میں حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا! لوگوں کے مرتبے کے مطابق ان سے رویہ رکھا کرو۔[4]
بڑوں کے حقوق کے سلسلے میں مندرجہ ذیل نکات قابل غور ہیں :
1: بڑوں کو ان کی شان کے مطابق مرتبہ دیا جائے۔
2: ان سے معاملات میں مشورہ کیا جائے۔
3: مجلس میں آگے بٹھایا جائے۔
|