Maktaba Wahhabi

72 - 202
گھر کا خوشگوار ماحول بچے کی تربیت کے لیے بہت ضروری ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ میاں بیوی کے جھگڑوں میں بچے دہشت زدہ ہو کر رہ جاتے ہیں ۔ زیادہ جھگڑوں کے ساتھ ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر اثر پڑتا ہے۔ اس لیے والدین کو اپنے بچوں کی خاطر اپنے جھگڑے محدود کر لینے چاہیں ۔ ورنہ نتائج بہت خراب ہوتے ہیں ۔والدین اور بچوں کے تعلقات بھی خوشگوار ہونے چاہئیں ۔ بعض باپ بہت سخت ہوتے ہیں بعض مائیں اپنا غصہ بچوں پر نکال دیتی ہیں ۔ یہ چیزیں بچوں کی جسمانی تربیت کےلیے نقصان دہ ہیں ۔ بچے آپ کے پاس اللہ کی امانت ہیں ان کی خوب حفاظت کریں ۔ عمومی طور پر کچھ اور ایسے اقدامات جن کے ساتھ جسمانی تربیت کو مکمل کیا جا سکتا ہے 1:… زہر یلی چیزوں کو الماری میں بند کر کے رکھنا چاہیے۔ اور شیشی پر اس زہریلی چیز کا نام واضح لکھ دیں ۔ جہاں کھانے پینے کی چیزیں رکھی ہوں وہاں ایسی اشیا ء نہ رکھیں تاکہ زہریلی چیزیں بچوں کی پہنچ سے دور رہیں 2:… جو دوائیاں زائد المیعاد ہو جائیں ان کو پھینک دیں ۔ اس کے علاوہ جو بھی دوائیاں ہیں ۔ تالے میں رکھیں محفوظ کر دیں ۔ 3:… چولہے وغیرہ ،ہیٹر، گرم برتن ، کھانے پکانے کا سامان کا سامان بچوں کی دسترس میں نہ ہو۔ کیونکہ بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ بچے جل جاتے ہیں ۔ 4:… بجلی کے تار اور بجلی کے سامان سے بچائیں ۔ بچانے کا طریقہ یہ ہے کہ اس پر ٹیپ لگا دیں ۔ 5:… آتش بازی سے بچے نقصان اٹھاتے ہیں ۔ خاص طور پر بچوں کو بچائیں ۔اس طرح قینچی ،چھری،ٹوٹا ہوا گلاس سب چیزوں سے بچائیں
Flag Counter