Maktaba Wahhabi

179 - 202
حضرت ابو دردا رضی اللہ عنہ جب بات کرتے تھے تو مسکراتے تھے۔ امِ دردا کہنے لگیں کہ میں نے ان سے کہا کہ آپ دورانِ گفتگو جو مسکراتے ہیں ایسا نہ ہو کہ اِس کی وجہ سے لوگ آپ کو بے وقوف سمجھنے لگیں ۔ابو درداء کہنے لگے میں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کبھی گفتگو کرتے دیکھا یا سناآپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ مسکرایا کرتے تھے ۔ حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں بیٹھا کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ جس جگہ فجر کی نماز پڑھتے سورج نکلنے تک وہیں بیٹھے رہتے۔ جب سورج نکل جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو جاتے۔صحابہ کرامy رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ہی باتیں کرتے رہتے تھے کبھی کبھی زمانہ جا ہلیت کی باتیں بھی ہوتیں اور لوگ ہنسنے لگ جاتے تو اللہ کے رسول بھی مسکرانے لگتے۔کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے پو چھتے تمہیں کیا خواب آیا ہے؟لوگ بتاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تعبیر بتاتے۔کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا خواب بتا دیتے۔تو لوگ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں بیٹھ کر کبھی تنگ نہ ہوتے تھے۔ مذاق کے آداب: مذاق کرنے کے ساتھ ماحول کی سنجیدگی دور ہو جاتی ہے۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ ایک دوسرے سے مذاق کرتے تھے۔رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ایک دوسرے کی طرف تربوز اچھال دیا کرتے تھے 1:… ہنسی مذاق سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے کسی کی دل آزاری نہ ہو۔کسی کو غمگین کرنے کا ذریعہ نہ بنے۔بلکہ خو شی میسر ہو۔ 2:… حضرت عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے ایک ساتھی سو گئے تو ان میں سے ایک آدمی گیا اور ایک رسی اٹھا لا یا۔ اور جب وہ سو کر اٹھے تو اس رسی سے ڈر گئے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایاتھا
Flag Counter