Maktaba Wahhabi

59 - 202
میں الگ گھر لے لیں گے۔ مقصد یہ ہے کہ مسئلے کا حل کیا کرنا ہے وہ ہر انسان اپنے حالات و وسائل کے مطابق کرے گا۔ میں اگر حل بتاؤں گی ۔تو شاید وہ آپ کے حالات میں مناسب نہ ہو۔ خلاصہ یہ کہ تربیت کے لیے چار بنیادی چیزیں ہیں ۔ (۱) انصاف (۲) ذاتی تربیت اور بچے کی تربیت کا شعور(۳) رویہ (۴) ماحول۔ (۱) انصاف: بچوں میں انصاف کریں ۔ بیٹے اور بیٹی میں برابری کریں ۔ یہ برابری کھانے پینے، تعلیم، مال، شادی وغیرہ ہر معاملے میں ہو۔ (۲) ذاتی تربیت اور بچے کی تربیت کا شعور: خود علم حاصل کریں عمل کریں planning کریں کل کو اللہ تعالیٰ کے ہاں جواب دہی کرنی ہے۔ (۳)رویہ: جس رویے سے بچے کی تربیت کرنی ہے۔ وہ ایک ہی نقطہ ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ بچہ آپ کے پیچھے چلے گا۔ آپ بچے کے پیچھے نہ چلیں گی (۴)ماحول: اگر آپ کا ماحول بہتر ہو گا تو تربیت کرنا آسان ہو گا۔ اگر ماحول بہتر نہیں ہو گا تو تربیت کرنا مشکل ہو گا۔ چارگنا محنت زیادہ کرنی ہو گی۔ ہو سکتا ہے کہ 4 گنا محنت کر کے بھی کامیاب نہ ہوں ۔
Flag Counter