Maktaba Wahhabi

196 - 202
جنسی تربیت جنسی تربیت میں شرم کا پہلو نہیں ہونا چاہیے۔ کیونکہ قرآن بھی تربیت کرتا ہے اور حدیث میں بھی یہ مسائل زیر بحث آتے ہیں ۔ یہ تمام مسائل ہماری ضرورت ہیں ۔ جب بچے سن شعور کو پہنچ جائیں تو کھل کر ان سے یہ مسائل Discus کرنے چاہیں ۔ 1:… بچہ جب 7 سال کا ہو تو اس کو لوگوں کے گھروں میں جانے کے آداب بتا دینے چاہیں ۔ اس سلسلہ میں قرآن کی آیات دیکھیں : ’’اے ایمان والو! چاہیے کہ تم سے وہ لوگ اجازت لے لیا کریں جو تمہارے غلام ہیں اور وہ جو ابھی بلوغت کو نہیں پہنچے، دن میں تین مر تبہ نماز فجر سے قبل اور جب تم دوپہر کو اپنے کپڑے اتارتے ہو اور نماز عشاء کے بعد تمہارے لیے یہ 3 پردے کے اوقات ہیں ۔‘‘ (النور :58) بچے کو ان اوقات میں والدین کے کمرے میں جاتے ہوئے اجازت طلب کرنی چاہیے اور یہ والدین کا فرض ہے کہ ان کو چھوٹی عمر سے ہی اس بات کی تربیت دے دیں کہ وہ ان کے کمرے میں اجازت کے بغیر نہ آئیں ۔ 2:… اس کے علاوہ 10 سال کی عمر میں بستر بھی الگ کر دیں ۔ کیونکہ حدیث میں آتا ہے کہ جب بچہ 10 سال کا ہو تو نماز سختی سے پڑھاؤ اور ان کے بستر الگ کر دو۔ 10؍ سال کی عمر میں نہ کوئی لڑکا دوسرے لڑکے کےساتھ سوئے اور نہ ہی لڑکی لڑکی کے
Flag Counter