Maktaba Wahhabi

136 - 202
2: اس سے دوست محبت نہیں کرتے۔ وہ دوستوں کی ہمدردی سے محروم ہو جاتا ہے 3: وہ تنہا ہو جاتا ہے 4: شادی کے بعد اسے ایڈجسمنٹ میں مشکل پیش آتی ہے۔ کونکہ وہ اپنے اصل حق سے زیادہ طلب کرتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے رول ماڈل ہیں ۔ آپ سید الانبیا ء ہیں اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عاجزی دیکھیں گھر میں جھاڑو دے دیتے۔ گدھے کی سواری کر لیتے ،زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ،غلام کی جو کی روٹی کی دعوت قبول کر لیتے وغیرہ علاج: ٭ دوسروں کو سلام کرنے میں پہل کرنا ٭ دوسروں کا احسان مند ہونا۔ اور شکریہ ادا کرنا ٭ سادگی اختیار کرنا۔ کھانے پینے اور سواری میں جس کو تکبر کی وجہ سے ذلیل کیا تھا۔ اس سے معافی مانگنا ،عاجزی اختیار کرنے کی کوشش کرنا بھینگاپن ، بہرہ ہونا، ہکلانا، کوئی بھی جسمانی یا ذہنی بیماری یہ بھی بچے میں احساس کمتری پیدا کر دیتی ہیں ۔ احساس کمتری کا علاج: 1:… ان بچوں کے ساتھ پیار اور شفقت کا رویہ رکھا جائے۔وہ رویہ رکھا جائے جو آپ اپنے لیے پسند کرتے ہیں ۔ ((لَایُؤْمِنُ أَحَدُ کُم حَتَّی یُحِبُّ لِاَخِیہِ مَایُحِبُّ لِنَفسِہِ)) [1] ’’ جب ہم اپنے لیے بے عزتی اور حقارت والا رویہ پسند نہیں کرتے تو دوسروں کے لیے بھی پسند نہیں کرنا چاہیے۔ یہ ایمان کا تقاضا ہے۔‘‘
Flag Counter