9: تعزیت کے آداب۔
10: چھینک اور جمائی لینے کے آداب۔
(1) کھانے کے آداب:
مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھا جائے۔
1:… کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ ضرور دھو لیے جائیں ۔ کیو نکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’کھانے میں برکت اِس کے شروع کرنے سے قبل اور بعد وضو کرنے میں ہے۔‘‘وضو سے مراد یہاں پورا وضو نہیں ہےبلکہ ہاتھ دھو لینا ہے۔
2:… کھانے کے شروع میں بسم الله اور آخر میں الحمد الله کہے۔اور اگر بھول جائے تو بسم اللّٰه أوله و آخره کہے۔[1]
3:… جو بھی کھانا سامنے آئے تو اس کو کھالے اور اگر کوئی ناپسند ہو تو اس کی برائی نہ کرے۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی کھانے کی برائی نہ کی تھی۔ پسند آتا تو کھا لیتے اور نا پسند ہوتا تو نا گواری کا اظہار نہ کرتے۔
4:… دائیں ہاتھ سے کھانا کھا یا جائےاور اپنے آگے سے کھا یا جائے۔
یہ نصیحت رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر وبن سلمہ رضی اللہ عنہ کو کی تھی۔ یہ ایک دن کھانا کھا رہے تھے اور اِن کا ہاتھ کھانے میں اِدھر ادھر گھوم رہا تھا۔وہ خود فرماتے ہیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کہا اے لڑکے بسم الله پڑھ کے کھاؤ دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔
5:… ٹیک لگا کر کھانا نہ کھایا جائے۔ ’’میں ٹیک لگا کر کھانا نہیں کھاتا۔‘‘[2]
6:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایڑیوں کے بل بیٹھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر کھانا کھانے کے دوران صحابہ سے باتیں بھی کرتے۔
کھانا کھلانے والے کے لیے دعا بھی کی جائے ۔
|