رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! ایسا شخص ملعون ہے جو کہ حلقہ کے درمیان میں بیٹھے۔
یہ حکم اس وقت ہے جبکہ مجلس میں جگہ ہو لیکن مجلس میں جگہ نہ ہو تو یوں بیٹھا جا سکتا ہے۔
4:… دو شخصوں کے درمیان اجازت کے بغیر نہ بیٹھا جائے۔آنے والے کو چاہیے کہ جہاں مجلس ختم ہو رہی ہووہاں بیٹھ جائے کیونکہ صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں جہاں جگہ ملتی وہاں بیٹھ جاتے۔
5:… لیکن اگر کوئی شخص باوقار/عالم ہو تو اچھی جگہ پر بٹھا دیا جائے۔
6:… مجلس میں تین لوگ ہیں تودو لوگ ملکر باتیں نہ کریں یوں تیسرے شخص کا دل برا ہو گا ۔اگر مجلس میں بہت سے لوگ ہوں تو کوئی حرج نہیں کہ دو اِدھر بات کریں دو ادھر۔
7:… اگر کوئی شخص مجلس سے اٹھ کر جائے اور واپس آئے تو وہ اپنی جگہ کا دوسرے سے زیادہ حقدار ہے۔
8:… مجلس سے اٹھیں تو مجلس کے کفارے کی دعا ضرور پڑھیں ۔
گفتگو کے آداب
بچوں کو شروع سے اچھے طریقے سے بات کرنا سکھائیں تا کہ جب بچہ بڑا ہو تو اسے باوقار گفتگو کرنے کا طریقہ آتا ہو اِس طرح وہ لوگوں کا دل موہ لے گا۔
1:… جلدی جلدی بات نہ کریں تاکہ سننے والا بات کو سمجھ سکے ۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تم لوگوں کی طرح جلدی جلدی بات چیت نہیں کرتے تھے۔اِس طرح گفتگو فرماتے کہ اگر کوئی الفاظ گننا چاہے تو گِن لے۔[1]
ایک اور روایت میں ہےکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو صاف اور واضح ہوتی تھی کہ ہر شخص اسے اچھی سمجھ لیتا تھا۔[2]
|