Maktaba Wahhabi

202 - 202
1: ڈاکٹر دیندار اور شریف آدمی ہو۔ 2: اپنے پیشے کا ماہر ہو۔ 3: عورت کے جسم کو اتنا ہی کھولے جتنا کھولنے کی ضرورت ہو۔ 4: ویسا علاج کسی خاتون ڈاکٹر سے ہونا ممکن نہ ہو۔ 5: اس عورت کے محرم رشتہ داروں کی موجودگی میں ڈاکٹر علاج کرے۔ بچے کو جنسی جذبات ابھارنے والی چیزوں سے دور رکھنا: 1:… بچہ جب بالغ ہونے کے قریب پہنچ جائے تو بچے کی نگرانی کریں قرآن میں سورۃ النور میں اللہ نے وضاحت کی ہےکہ عورتیں اپنی زینت کو چھپائیں۔ 2:… وہ بچے جن پر عورت کی پوشیدہ، باتیں ظاہر نہیں ہوئیں تو اس عمر میں ان کے عورتوں کے پاس جانے میں حرج نہیں جب بالغ ہو نے کے قریب ہو جائے تو پھر اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ کیونکہ اس عمر میں جنسی خیالات گردش کرنے لگ جاتے ہیں ۔ 3:… بچے کی داخلی طور پر نگرانی کریں ۔ اس کے سونے جاگنے کے اوقات کا خیال رکھیں ۔ ان اوقات میں بچے کی والدین کےکمرے میں جانے کی تربیت کریں ۔ 10 سال کی عمر کے بعد ان کے بستر الگ کریں ۔ گھر میں T.V اور اس کے علاوہ دوسری فحش چیزوں سے بھی بچے کو الگ رکھیں ۔ اس کا حل یہ ہے کہ اس کو قرآن حدیث سے جوڑیں ۔ حدیث کے ساتھ اس کے اخلاق کا تزکیہ کریں ۔ اس کو اچھی صحبت دیں ۔ حل: حدیث قرآن سے تربیت+ نیک ساتھی۔ ایک اور فتنہ عورتوں کے غلط لباس ہیں اور یہ مردوں کو بہت Motivate کر تے ہیں ۔ شیطان نے اپنے اس ہتھیار سے بہت کام لیا ہے۔ اس سلسلے خواتین اپنی ذمہ داری محسوس
Flag Counter