زیادہ ہوتے ہیں کہ وہ جانور کھائے جانے کے قابل نہیں رہا۔
علاج:
(1) شادی چھوٹی عمر میں کر دی جائے :
یورپ نے سکھا دیا ہے کہ دیر سے شادی کرو پہلے اچھی طرح تعلیم حاصل کرو۔ اس میں ان کے اپنے مفادات ہیں ۔
1: مسلمانوں میں بے حیائی پھیلے۔
2: مسلمانوں کی اولاد زیادہ نہ ہو۔ اس لیے ہمیں فیملی پلاننگ کے لیٔے مدد ملتی ہے۔
(2) نفل روزے:
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے نوجوانوں کے گروہ جو تم میں سے نکاح کی طاقت رکھتا ہے تو وہ تو نکاح کر لے کیونکہ یہ نظر کو نیچا کرنے والا فرج کو محفوظ کرنے والا ہے۔ اور جو طاقت (جسمانی ؍مالی) نہیں رکھتا اس پر روزے ہیں کیونکہ اس کی شہوت کو کم کریں گے۔ [1]
روزے کے ساتھ روح کو طاقت ملتی ہے۔ کھانے پینے سے انسان میں حیوانی قوتیں بڑھتی ہیں لیکن عبادت کے ساتھ انسان کی روحانی قوتیں بڑھتی ہیں ۔ اسی لیئے ہر شریعت میں روزے فرض تھے دکھ اس بات کا ہے کہ ہم نے روزے کو بھی زیادہ کھانے پینے کا بہانہ بنا لیا ہے۔ روزہ حیوانی قوت کو کم اور روحانی قوت کو زیادہ کرتا ہے۔اسی لیے تقویٰ پیدا ہوتا ہے۔
(3) دوری پیدا کی جائے:
جنسی جذبات بھڑکانے والی چیزوں سے دوری پیدا کی جائے۔ شیطان کا سب سے بڑا حملہ بے حیائی پھیلانا ہے۔
|