نہیں ہو تا ۔پہلی مرتبہ پوچھنے پر اجازت نہ ملی۔پھر دوسری مرتبہ بھی اجازت نہ ملی۔تیسری مرتبہ جب سوال کیا تو فرمایا ! کہ کیا تم اپنی ماں کو ننگا دیکھنا چاہتے ہو؟ صرف اپنے گھر میں بلا اجازت جایا جا سکتا ہے۔
آداب:
پہلے سلام کرے پھر اجازت لے۔
1:… ایک شخص رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگ رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر موجود تھے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں داخل ہو سکتا ہوں ؟تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خادم سے فرمایا! اِن کے پاس جا کر اِن کو اجازت مانگنے کا طریقہ بتاؤ۔اور ان سے کہو کہ وہ اِس طرح کہیں السلام علیکم!کیا میں داخل ہو سکتا ہوں ؟اس شخص نے یہ سن لیا۔اورکہا السلام علیکم! کیا میں داخل ہو سکتا ہوں ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی۔[1]
2:… جب اجازت مانگیں تو اپنے نام کا ذکر کریں ۔
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جب معراج پر لے جایا گیا تو پہلے آسمان پر حضرت جبرائیل سے پوچھا گیا کون ہے؟ انہوں نے بتایا میں جبرائیل ہوں پوچھا گیا آپ کے ساتھ کوئی اور ہے؟تو کہا ہاں محمدصلی اللہ علیہ وسلم ۔اِس طرح ہر آسمان پر حضرت جبرائیل رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بتاتے۔
3:… تین بار اجازت لی جائے اور پھر گھر والوں کو تنگ نہ کیا جائے۔ حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے اجازت 3 بار مانگنی چاہیے اگر مِل جائے تو بہتر ورنہ واپس ہو جاؤ۔ [2]
پہلی اجازت کے بعد دوسری اجازت کے درمیان اتنا وقفہ ہو کہ 2 نفل پڑھے جاسکیں ۔[3]
4:… دروازہ زور سے نہ کھٹکھٹایا جائے۔یہ بے ادبی ہے۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کو انگلیوں سے کھٹکھٹایا
|