تیسرا دور بلوغت سے 19 سال تک
اس عرصے میں جسمانی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ۔ ان کے ساتھ ساتھ بچے کی فکر اور عمل میں تبدیلی آتی ہے۔ تربیت کے لحاظ سے یہ دور بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ بچوں کو ان تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیاجائے اور ذمہ داری کا احساس دلایا جائے۔ اس دور میں والدین کو بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنا چاہیے۔ لیکن والدین کا احترام اور ان کا ڈر باقی رہے۔ یہ عرصہ زیادہ حساس ہوتا ہے۔
تربیت اولاد میں 3 بنیادی اصول:
۱: والدین کی اپنی تربیت۔
۲: اولاد کے ساتھ رویہ۔
۳: تربیت کے لیے ماحول کو ساز گار بنانا۔
(1) والدین کی اپنی تربیت
اولاد کی تربیت کرنی ہے تو پہلے اپنی تربیت کریں ۔ پھر نیک شریک حیات کا انتخاب کریں ۔ یہ شادی سے پہلے سوچنا ہو گا۔ کہ جس خاتون کا انتخاب میں کر رہا ہوں وہ میری اولاد کے لیے نمونہ ہو گی۔ میرے ذہن میں اولاد کی تربیت کا جو معیار ہے۔ کیا وہ خاتون اس معیار پر پورا اتر تی ہے؟ذاتی تربیت سب سے زیادہ اہم ہے۔ اگرکسی کو اپنی تربیت کا فکر اور شعور نہیں ہےتو وہ اولاد کی تربیت کیسے کرے گا؟ اس نے تو اپنی تربیت بھی نہیں کی۔
|