Maktaba Wahhabi

171 - 202
سے چاٹ لیا جائے۔ 3:… انگلیوں سے کھانا کھایا جائے۔ 4:… زیادہ گرم کھانا اور زیادہ ٹھنڈا نہ کھایا جائے۔ 5:… سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ کھایا جائے۔ پینے کے آداب: 1:… بسم الله پڑھ کر پیا جائے۔ 2:… آخر میں الحمد لله کہا جائے۔ 3:… تین سانسوں میں پیا جائے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اونٹ کی طرح ایک سانس میں نہ پیا کروبلکہ 3/2 مرتبہ میں پیو اور جب پیو تو اللہ کا نام لو اور جب پی چکو تو اللہ کی حمد بیان کرو۔ 4:… مشکیزے کے منہ سے منہ لگا کر پانی نہ پیا جائے۔کیو نکہ یہ انداز معاشرے کے ذوق کے منافی ہے اور صحت کے لیئے بھی مضر ہے۔چاہیے کہ گلاس میں ڈال کر پیا جائے۔ 5:… پانی میں پھونک نہ ماری جائے حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں سانس لینے اور پانی میں پھونک مارنے سے منع کیا ہے۔[1] 6:… کھڑے ہو کر پانی نہ پیا جائے۔ حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کھڑے ہو کر کھانے کا کیا حکم ہے؟تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تو اور بھی برا ہے۔ 7:… سونے اور چاندی کے برتنوں میں پانی نہ پیا جائے۔
Flag Counter