Maktaba Wahhabi

132 - 202
دوسروں کے سامنے ایسا نہ کریں ۔ اگر مارنے کا ہی موقع آ ہی گیا تو منہ پر نہ ماریں اور اتنا زیادہ نہ مارا جائے کہ جسم پر نشان باقی رہ جائے۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا سمجھانے کا طریقہ: 1:… ایک نوجوان آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے زنا کی اجازت دے دیں لوگ یہ سن کر برس پڑے اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کو میرے قریب کر دو۔ جب قریب آیا تو فرمایا ا ور قریب آ جاؤ جب وہ اور قریب آگیا اور بالکل سامنے آ کر بیٹھ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کیا تم یہ چیز اپنی ماں کے لیے پسند کرو گے؟ وہ نوجوان کہنے لگا اللہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کر دے میں یہ پسند نہیں کروں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوسرے لوگ بھی اپنی ماؤں کے لیے پسند نہیں کرتے۔ کیا تم یہ اپنی بیٹی کے لیے پسند کرو گے؟ اس نےکہا جی نہیں اللہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قر بان کر دے۔ میں اپنی بیٹی کے لیے بھی پسند نہ کروں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسی طرح دوسرے لوگ بھی یہ کام اپنی بیٹی کے لیے پسند نہیں کرتے۔ کیا یہ تم اپنی بہن کے لیے پسند کرو گے؟ وہ کہنے لگا جی نہیں اللہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کر دے میں اپنی بہن کے لیے بھی پسند نہ کروں گا۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگ بھی یہ اپنی بہنوں کے لیے پسند نہیں کرتے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھتیجی، پھوپھی ، خالہ کے لیے کہا وہ ہر دفعہ کہنے لگا نہیں ۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس کے سینے پر رکھا اور ساتھ ہی دعا کی۔ ((اَللّٰهُمَّ طَهِّرقَلبَہُ وَغَفِّرذَنبَہُ وَحَصِّن فَرجَہُ)) [1] ’’اللہ اس کا دل پاک کر دے اس کے گناہ معاف کر دے اس کی شرم گاہ کو محفوظ کر دے۔‘‘ ایک بدو آتا ہے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں پیشاب کردیتا ہے سارے صحابہ اس کے پیچھے دوڑ پڑتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو روک دیتے ہیں اور کہتے ہیں اس کو چھوڑ دو پہلے تو ایک پانی
Flag Counter