Maktaba Wahhabi

65 - 202
رہنما (والدین )کے اوصاف علم ،محبت، تحمل،استقامت ، یکساں رویہ جب آپ بچے کی تربیت کرنا چاہتے ہیں ۔ ماں اپنی جگہ پر تربیت کر رہی ہے۔ باپ اپنی جگہ تربیت کر رہاہے۔تو تربیت بڑے تحمل اور استقامت کے ساتھ ہونی چاہیے۔ کیونکہ ہوتا یہ ہے کہ آپ ایک بات بچے کو آج سمجھا رہے ہیں کل اس کے الٹ سکھا رہے ہوتے ہیں ۔ جو اصول آپ ان کودیں وہ اصول تمام اطراف سے آنا چاہیے۔ ماں کہہ رہی ہے نماز پڑھو۔ باپ سویا پڑا ہے۔ یا ٹی ۔وی دیکھ رہا ہے۔ بچے کوساتھ بٹھایا ہوا ہے۔ یا اس وقت بچے کو کوئی اور کام بتانا چاہتا ہے۔تو مسئلہ بنے گا۔تربیت ایک team work ہے۔ اس لیے ماں باپ کو اکھٹے بیٹھ کر پلان کرنا چاہیے کہ بچے کی ہم نے کیا تربیت کرنی ہے اور اس کی خاطر گھر کا ماحول اچھا رکھنا ہے۔دونوں کی بات ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہونی چاہیے۔بعض اوقات دادا،دادی ایک بات کہہ رہے ہوتےہیں اور ماں باپ اس کے الٹ کر رہے ہوتے ہیں ۔بچہ ان چیزوں سے فائدہ اٹھاتا ہے،بچہ بڑا سمجھ دار ہوتا ہےاور وہ انسان کا باپ ہوتا ہے۔ یہ جو سارے تفرقات اور اختلافات ہوتے ہیں ان کے ساتھ بچہ منفی اثرات قبول کرتا ہے اس کے مثبت اثرات قبول کرنے کے امکانات کم ہوتے ہیں ۔ مثلاًدادی کہہ رہی ہیں کہ نماز پڑھو اور ماں اس بات پر زور نہیں دیتی۔ادھر سے مثبت مل رہا ہے ادھر سے منفی توبچہ اتنا اثر قبول نہیں کرتا جتنا کرنا چاہیے۔اکثر اوقات اس کا نتیجہ صفر نکلتا ہے۔تو ماں باپ کو مل کر یہ طے کرنا چاہیے کہ ہم نے جو بات کہنی ہے اس پر مستقل رہنا ہے۔تب ہی ہم بچوں کو سکھا سکتے
Flag Counter