Maktaba Wahhabi

215 - 202
اپنے بچوں کے لیے لے سکتی ہو۔ معاشرتی عوامل باہر کا ماحول،نیٹ ،موبائل،بری صحبت یہ سب عوامل مل کر بچے کو بگاڑ دیتے ہیں ۔ حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا غلط صحبت کی وجہ سے نا فرمان ہو گیا۔جبکہ نیک صحبت کی وجہ سے اصحاب کہف کے کتے کا ذکر نیک لوگوں میں ہوا۔ اس کے علاوہ ایک اور وجہ منہ بولا بیٹا، منہ بولی بیٹی ،منہ بولی ماں بنا لینا ہے۔اس کی وجہ سے پردے کی پابندیاں نہیں کی جاتیں ۔حالانکہ قرآن نے نے بتا دیا کہ منہ بولے تمہارے بیٹے نہیں ہو سکتے ماں صرف وہ ہوتی ہے جس نے جنا ہوتا ہے تو یہ رشتے بھی بچوں میں بگاڑ پیدا کردیتے ہیں ۔ بچوں کے ساتھ نا جائز لاڈ پیار بھی بگاڑ کی بہت بڑی وجہ ہے۔اس کے علاوہ گھروں میں شرعی پردہ کا نہ ہونا بھی بگاڑ کی ایک وجہ بن جاتی ہے۔ علاج: 1: ایمانیات کی تربیت کریں اس کے لیے پہلے اپنی تربیت کریں ۔اللہ کا ذکر کریں اور پھر بچوں کو سمجھائیں کہ اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے اور تمہارے ساتھ ہے۔ 2: بچوں کے ساتھ نا جائز لاڈ پیار نہ رکھیں ۔ تربیت کا شعور ہمیشہ ذہن میں رکھیں ۔یہ 24گھنٹوں کا کام ہے۔اللہ نے عورت پر بیرونی ذمہ داری اس لیے نہیں رکھی کیونکہ اس کو بچے کی تربیت کرنی ہوتی ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ باپ بھی بچوں کی تربیت کرے ان کے ساتھ وقت گزارے۔ان کے مسائل کا حل تلاش کرے۔دونوں مل کر بچوں کو سمجھیں ۔بچوں کے پیچھے نہ لگیں ان کو اپنے پیچھے لگائیں ۔ایک بات یاد رکھیں پہلے بچوں کو اللہ سے جوڑیں پھر اپنے ساتھ جوڑیں ۔
Flag Counter