Maktaba Wahhabi

205 - 202
1:… ’’چہرے کی رونق ختم ہو جاتی ہے، رزق ختم ہو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ ناراض ہو جاتا ہے، دنیا میں ذلیل ہو جاتا ہے اور جہنم کی آگ میں ہمیشہ رہنا ہو گا۔‘‘[1] دنیا بھی جہنم اور آخرت بھی جہنم۔ ایک بات سمجھ لیں ۔ دین دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیوں کا ذریعہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت ہے۔ ’’زانی جب زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا۔‘‘ [2] بچے کو یہ باتیں اس کے Mental Levelکے مطابق بتائیں ۔ بچے کے ساتھ ربط وتعلق رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے گھروں کے رابطے مضبوط ہونے چاہیں ۔ ماں کے اولاد کے ساتھ۔ یہ اس کی نفسیاتی ضرورت ہے۔ بچے کو بتائیں ، میرے لیے تم سب سے زیادہ اہم ہو۔ آب جب اس کے ساتھ باتیں اور دلچسپیاں Shareکریں گی تو بچہ اپنے دوستوں کے پاس کم جائے گا۔ یہ ربط ہر معاملے میں فائدہ مند ہو گا۔ اسے ماں کاساتھ تو زیادہ عزیز ہو گا۔ بچے کو بالغ ہونے سے پہلے اور بعد کے احکامات سکھانا: بچی عام طور پر 10۔ 13 سال تک بالغ ہو جاتی ہے۔ 1:… سب سے پہلے بچے کو بتائیں کہ تمہارے بالغ ہونے کی نشانی کیا ہے۔ اس طرح بچی کو بھی بتائیں ۔ لڑکے کی بلوغت کی پہچان احتلام ہے۔ جبکہ لڑکی کی بلوغت کی پہچان حیض ہے۔ 2:… انہیں غسل کے احکامات بتائیں ۔ ٭ اگر جاگنے کے بعد تری نظر آئے تو غسل واجب ہو گا۔ ٭ لڑکی کو بتائیں کہ حیض آنے کے بعد غسل کرنا ہے۔ ٭ غسل کا سنت طریقہ بچوں ، بچیوں کو بتائیں ۔ طریقہ یہ ہے:
Flag Counter