Maktaba Wahhabi

158 - 202
دوسروں کے حقوق (1) والدین کے حقوق : والدین کا سب سے اہم فریضہ یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے سب سے اہم حق کے بارے میں بتائیں ۔ انہیں بتائیں کہ وہ ماں باپ کے ساتھ نیکی کیسے کر سکتے ہیں ، ان کی اطاعت کیسے کر سکتے ہیں ،ان کےمرنے کے بعد ان سے نیکی کرنے کا انداز کیا ہو گا۔ کوئی مسلمان ایسا نہیں جس کے والدین زندہ ہوں اور وہ ان کے ساتھ ثواب کی نیت سے حسن سلوک کرے مگر اللہ اس کے لیے جنت کے دروازے کھول دیتے ہیں اور اگر ایک زندہ ہے تو ایک دروازہ کھل جاتا ہے۔ اگر دونوں میں سے ایک ناراض ہو جائے تو اللہ اس شخص سے اس وقت تک راضی نہیں ہوتے جب تک کہ جب تک اس کے والدین اس سے راضی نہ ہو جائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا خواہ وہ ظلم کریں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! ہاں ! خواہ اس پر ظلم ہی کیوں نہ کریں ۔[1] اللہ کی رضا مندی والدین کی رضا مندی میں ہے اور اللہ کا غصّہ والدین کے غصّے میں ہے لہٰذا جس کے والدین ناراض اس سے اللہ بھی ناراض ہے ۔قرآن مجید میں بھی فرائض کے بعد سب سے پہلی نیکی والدین سے حسن سلوک اور کبائر میں سے بھی بڑا گناہ شرک پھر والدین کی نافرمانی ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض
Flag Counter