Maktaba Wahhabi

117 - 202
بے راہ روی: ایک بے راہ روی ہے نشے کی ، ایک بے راہ روی ہے بے حیائی کی۔ اس کی 3 صورتیں ہمارے سامنے آتی ہیں ۔ سب سے پہلے اپنے جسم کے ساتھ خود کھیلنا ہے۔ اس کے ساتھ اسےلطف آتا ہے۔ جب منی خارج ہوتی ہے۔ دوسری بے راہ روی ہے زنا۔ تیسری بے راہ روی لواطت۔ اپنے جسم ( اعضائے تناسل)کے ساتھ کھیلنے کی وجوہات ، نقصانات ، علاج ، شریعت کی راہنمائی۔ وجوہات: عام بے حیائی کا ماحو ل:۔بازاروں ، تفریح گاہوں ہر جگہ عورتوں کا چست اور عریاں لباس ، بے ہودہ چال ڈھال ،ہیجان کی کیفیت ، بے حجابی ، نوجوانوں کو اپنی طرف رغبت دلانا ، زنا میں عورت کا حصّہ خاموش ہوتا ہے۔اور مرد کا عملی۔مرد کے Sexual glandsاس کی آنکھوں کے ساتھ ہوتے ہیں ۔ مرد عورت کو دیکھتا ہےmotivate ہوتا ہے۔ عورتوں کی یہ فطرت نہیں ہوتی۔اس لیے اللہ نے عورتوں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ اپنی زینت چھپائیں ۔ اللہ نے مرد عورت دونوں کی فطرت الگ رکھی ہے۔ اس لیے دولہا کو شادی پر نہیں سجایا جاتا بلکہ دولہن کو سجایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈراموں ، فلموں میں رومانوی مناظر دیکھنا۔ اتنے بڑے بڑے boards ہوتے ہیں ۔ یہ اور زیادہ مہلک اور خطرناک ہوتے ہیں ۔ یہ شہوت کے جذبات کو بھڑکاتے ہیں ۔ شریعت اس لیے حکم دیتی ہے کہ 10 سال کی عمر میں ہی بسترالگ کر دیں ۔ ہر کتاب ، ہر رسالہ ، ہر ڈرامہ ان کی شہوت کو نقصان پہنچا رہا ہوتاہے۔ یہ سب لڑکوں کو تدیًجا زنا کے راستے پر چلاتے ہیں ۔
Flag Counter