Maktaba Wahhabi

121 - 202
(4) مصروفیت: بے کار ذہن شیطان کا گھر ہوتا ہے۔ بچہ اکیلا بیٹھے گا تو بہت سے جنسی تخیلات پیدا ہوں گے۔ اس لیے بچے کو فارغ نہ رہنے دیں ۔ بچہ بہت energetic ہوتا ہے۔ بچے کو مصروف رکھیں اور اس کے لیے پہلے خود کو فارغ کریں ۔ اس کی مصروفیت کا فائدہ یہ ہو گا کہ پوری زندگی میں محنتی رہے گا اور پھر اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی ہو گی۔ بچوں کو 24 گھنٹے مصروف رکھیں ۔ بچوں کی تربیت آپ سے وقت مانگتی ہے۔ بچوں کے پاس بے انتہا صلاحیت ہے آپ ان سے کام لے سکتی ہیں یہ نہ سوچیں کہ تھک جائے گا۔ لیکن اس کے لیے والدین کو ساتھ لگنا پڑے گا۔ بچوں کی کمپنی اچھی ہو: زیادہ امیرگھرانوں کے دوست نہ ہوں نیک اور اچھی عادات کے مالک ہوں ۔ اچھی صحبت اتنی اہم ہے کہ قرآن میں حکم ہے کہ ’’اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ جوڑ لو جو اپنے رب کو صبح اور شام یاد کرتے ہیں ۔‘‘ (الکہف : 28) بچوں کے دوست دین دار ہوں ۔ اگر بچے کے دوست دین سے دور ہیں تو آپ کا بچہ بھی دین سے دور چلا جائے گا۔ Teenageمیں انسان اپنے ساتھی سے بہت اثر لیتا ہے۔ Medicallyبھی دھیان کیا جائے۔ انڈا ، گوشت ، گرم مصالحوں کا استعمال کم ہونا چاہیے۔ جسمانی ورزش میں مصروف رکھیں ۔ حدیث میں تیراکی اور شہہ سواری کی بہت ترغیب ملتی ہے۔ جم جوائین کر لیں ۔بچوں کو کراٹے سکھائیں ۔ گھروں میں روزانہ عصر تا مغرب جسمانی کھیل کا وقت رکھیں ۔ جسم مضبوط ہو گا۔ ذہن صحت مند ہو گا۔ الٹا لیٹنے نہ دیں ۔ کیونکہ الٹے لیٹنا دوزخیوں کا طریقہ ہے۔سنت ہے دائیں کروٹ سوئیں دائیں رخسار کے نیچے دایاں ہاتھ
Flag Counter