Maktaba Wahhabi

123 - 202
مناظر دیکھ چکے ہوتے ہیں ۔لہٰذا موقع آنے پرخود بھی تشدد کرتے ہیں ۔ 3:… ان کا دین ،ذہنی صحت تباہ ہو گئی ۔جسمانی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔وہ سارا دن موبائل دیکھتے ہیں ۔بھاگنا دوڑنا، جسمانی ورزش نہیں کرتے۔نتیجہ کھانا ہضم نہیں ہوتا،بھوک نہیں لگتی،قد نہیں بڑھتے۔ 4:… نظر متاثر ہوتی ہے۔اکثر بچوں کو چھوٹی عمر میں ہی عینک لگ جاتی ہے۔ 5 :… بچوں کے معاشرتی رویے متاثر ہوتے ہیں ۔وہ اپنے موبائل میں گم رہتے ہیں ۔کون آیا ،کون گیا،گھر میں والدین،بہن بھائیوں سے کٹے ہوئے۔وہ اپنے ہی گھر میں بیٹھ کر تنہا رہتے ہیں ۔ 6:… سب سے بڑا نقصان فحاشی کا ہے۔ایک کلک پر فحش ترین مناظر دیکھ لیتے ہیں ۔والدین سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ بچہ امتحانات کی تیاری کر رہا ہےلیکن بچہ موبائل پر بلیو فلمیں ،موبائل گیمیں کھیل رہا ہوتا ہے۔کئی موبائل گیمیں خودکشی تک بھی لے جاتی ہیں ۔ علاج موبائل فون بھی ایک نشہ ہے۔اسکا علاج وہی کرنا پڑیگا جو نشے کے مریضوں کا کیا تھا:اس بیماری کی صورت میں والدین کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ 1:… والدین موبائل بچوں کے سپرد نہ کریں ۔خود توجہ دیں ۔خاص طور پر ماں اپنی دوسری مصروفیات کو کم کر کے بچوں پر توجہ دیں ۔ 2:… بچوں کی دینی تربیت کریں ۔انہیں اللہ سے جوڑیں ۔بعض اوقات یہ کام مشکل لگتا ہےکیونکہ بچہ بڑا ہو گیا ہے وہ ادھر آتا ہی نہیں ۔اس کے لیے بہتر تو یہی ہے کہ بچپن سے دینی تربیت کرتے۔خیر اب بھی کوشش کریں ۔ اب محنت زیادہ کرنی پڑے گی۔وہی بات۔اللہ میرے ساتھ ہے۔اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ 3:… والدین خود انہیں قرآن کلاسز میں لے کر جائیں ۔ اس کام کے لیے جتنی بھی
Flag Counter