Maktaba Wahhabi

64 - 202
فرق فرق ہوتے ہیں ۔ کیونکہ ان کے جینزgenes میں فرق ہوتا ہے۔ Genes کے ساتھ وراثت آتی ہے۔ اور بھی بہت سے عومل ہوتے ہیں ۔ مثلاًحمل کے دوران ماں کی سوچ کیا تھی، اس کے حالات کیا تھے ، اس کی خوراک کیا تھی، اس کے خاندان کے معاشی اور سماجی حالات کیا تھے۔ بچے کے والدین کی تعلیم کیاہے ،بچے کی اپنے گھر میں حیثیت کیا ہے گھر میں کتنے افراد ہیں ۔دینی لحاظ سے کیسے ہیں ، یعنی ایک چیز اثر انداز نہیں ہو رہی ہوتی ،بہت سی چیزیں اثر انداز ہو رہی ہوتی ہیں ۔ گھر کا ماحول گھر کا خوشگوار ماحول بچے کی تربیت کے لیے بہت ضروری ہے۔ اگر بچے کو معلوم ہو کہ ماں باپ کا جھگڑا ہو رہا ہے تو بچہ سہم جاتا ہے۔ رونے لگ جاتاہے۔ بچے کی طبیعت اور مزاج پر اس کے اثرات ہوتے ہیں ۔ بعض بچے میاں بیوی کے جھگڑوں کی وجہ سے مستقبل میں بے اعتمادی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ کیونکہ وہ روزیہ تماشا دیکھتے ہیں ۔ اس لیے میاں بیوی کو بچے کی تربیت کی خاطر ہی کم از کم گھر کا ماحول اچھارکھنا چاہیے۔ اگر انہوں نے جھگڑا کرنا بھی ہے تو علیحدہ کریں ۔اسی طرح والدین اور بچوں کے جو اپنے تعلقات ہوتے ہیں اس کا بھی بچوں کے اوپر بڑا اثر پڑتا ہے۔ بعض باپ بہت سخت ہوتے ہیں ۔ بعض مائیں بہت سخت ہوتی ہیں ۔ تو بچوں پر ان تمام عوامل کے اثرات پڑتے ہیں ۔ والدین اور بچوں کے تعلقات اچھے ہوں گے تو یہ چیز بھی بچوں کی تربیت میں فائدہ مندہو گی۔
Flag Counter