عیادت کے آداب
بچوں میں جب محبت اور ہمدردی کے جذبات پیدا ہوں گے اور وہ لوگوں کی خوشی اور غمی میں شریک ہوں گے تو ان کے غموں کو بانٹ لیں گے اور ان کی خوشی میں اضافہ کریں گے۔
مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں :
(1) سلام کا جواب دینا۔ (2) دعوت قبو ل کرنا
(3) مریض کی عیادت کرنا (4) سلام کو پھیلانا
(5) جنازوں کے پیچھے جانا
حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے سوال کیا آج تم میں سے کس نے روزہ رکھا ہے؟ حضرت ابو بکر نے عرض کیا : یارسول اللہ میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر سوال کیا تم میں سے کس نے بیمار کی عیادت کی ہے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے۔ آپ نے سوال کیا تم میں سے کون آج جنازے میں شریک ہوا ہے؟ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا میں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال کیا کہ تم میں سے کسی نے آج مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس شخص کے اندر یہ 4 صفتیں جمع ہوں وہ جنت میں ضرور داخل ہو گا۔‘‘[1]
مریض کی عیادت کرنے کی بہت فضیلت ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ
|